Dec ۰۵, ۲۰۱۵ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • مشرقی سعودی عرب میں احتجاجی مظاہرے
    مشرقی سعودی عرب میں احتجاجی مظاہرے

سعودی عرب کے عوام نے سعودی حکام کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف مظاہرہ کیا ہے

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے الشرقیہ علاقے کے سیکڑوں شہریوں نے جمعے کو اس ملک کے معروف مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ باقرالنمر اور دوسرے سیاسی مخالفین کو سزائے موت کا حکم سنائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا- ایک ہفتے کے اندر یہ سعودی عوام کا دوسرا احتجاجی مظاہرہ ہے-

سعودی عرب کی حکومت نے گذشتہ ہفتے اپنے پچاس سیاسی مخالفین کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا- ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں سعودی عرب میں جلد ہی پچاس سے زیادہ افراد کو سزائے موت دیئے جانے کے فیصلے پر تشویش ظاہر کی ہے-

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق رواں سال میں سعودی عرب میں ایک سو اکاون افراد کو سر قلم کر کے موت کی سزا دی گئی ہے-

ٹیگس