جارحین کے خاتمے تک استقامت جاری رہے گی : تحریک انصار اللہ
Dec ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ جب تک ملک سے جارحین کا خاتمہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک کارروائی جاری رہے گی-
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے پاس یمن میں جنگ جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے -
تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے جارحانہ حملوں کو فورا بند کئے جانے کا مطالبہ کیا- محمد عبد السلام نے خبردار کیا کہ جب تک ریاض یمن پر بمباری کا سلسلہ بند نہیں کرتا اس وقت تک یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس سرحدی علاقوں میں سعودی فوجیوں کا مقابلہ کرتی رہے گی-
تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے جنگ کے شکار ملک یمن کا سیاسی راہ حل تلاش کرنے کے لئے جنیوا مذاکرات کے انعقاد میں تاخیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک یمن کے خلاف سعودی عرب کی جنگ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں-