Dec ۱۳, ۲۰۱۵ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • تحریک حماس کے مرکزی رہنما اسماعیل ہنیہ
    تحریک حماس کے مرکزی رہنما اسماعیل ہنیہ

تحریک حماس کے مرکزی رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ انتفاضہ قدس نے مسجد الاقصی کو زمان و مکان میں تقسیم کرنے کی صیہونی حکومت کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس کے مرکزی رہنما اسماعیل ہنیہ نے سنیچر کو شہر رفح میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدس اور غرب اردن میں شروع ہونے والی نئی تحریک انتفاضہ نے مسجد الاقصی کو زمان و مکان میں تقسیم کرنے کے لئے صیہونی حکومت کی سازشوں کو ناکام بنا دیا اور غاصب حکومت کی سازشوں کے سامنے دفاعی دیوار کھینچ دی-

اسماعیل ہنیہ، غزہ پٹی کے شہر رفح میں قاریان قرآن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے- تحریک حماس کے مرکزی رہنما نے مسجد الاقصی کے فلسطینی مجاہدین کو مومن اور حامل قرآن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو صیہونی سازشوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں- اسماعیل ہنیہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ استقامت اپنی راہ پر گامزن رہے گی کہا کہ تحریک انتفاضہ، مقبوضہ زمینوں کی آزادی کا واحد راستہ ہے-

صیہونی تقریبا ہر روز اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں کی مدد سے مسجد الاقصی پر حملہ کرتے ہیں- مسجد الاقصی کے سلسلے میں صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف فلسطینی عوام اکتوبر سے احتجاج کر رہے ہیں- صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کی اس نئی تحریک کو انتفاضہ سوم یا انتفاضہ قدس کے نام سے یاد کیا جاتا ہے- اس تحریک میں اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد ایک سو اکیس تک پہنچ گئی ہے-

ٹیگس