Dec ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • انصاراللہ  کی جانب سے الصرخہ میزائل کےنئے ماڈل کی رونمائی
    انصاراللہ کی جانب سے الصرخہ میزائل کےنئے ماڈل کی رونمائی

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے الصرخہ میزائل کے ایک نئے ماڈل کی رونمائی کی ہے۔

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے ہفتے کی رات الصرخہ میزائل کے ایک نئے ماڈل کی رونمائی کی ہے۔ یمن کی عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ یہ میزائل یمن میں تیار کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق الصرخہ تین میزائل سترہ کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔ اس کے وار ہیڈ کا وزن پندرہ کلوگرام ہے اور اس کی لمبائی دو اعشاریہ چار میٹر ہے۔ اس میزائل کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے اڑایا جا سکتا ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس نے صرخہ ایک، صرخہ دو نیز زلزال ایک ، زلزال دو اور النجم الثاقب میزائل بنا لئے ہیں۔

دوسری جانب یمن کے المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی فوج نے اتوار کے دن صبح کے وقت قاہر ایک میزائل سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں واقع خمیس مشیط کے خالد بن عبدالعزیز نامی فوجی اڈے پر داغا۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ میزائل روس کا تیار کردہ ہے اور یمن کی فوج نے اس کی اپ گریڈیشن کی ہے۔

ٹیگس