سعودی عرب: عالم اسلام کے ممتاز مفکرین ابوالاعلی مودودی اور سید قطب کی کتابوں پر پابندی
Dec ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
-
سعودی حکومت نے ابوالاعلی مودودی اور سید قطب کی تمام کتابوں کی پرنٹنگ، نشرو اشاعت اور خرید وفروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔
سعودی حکومت نے عالم اسلام کے ممتاز مفکرین ابوالاعلی مودودی اور سید قطب کی کتابوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔
پاکستان کے آگاہ ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی حکومت نے پاکستان کے معروف دانشور ابوالاعلی مودودی اورمصر کے اسکالر سید قطب کی کتابوں کو سعودی عرب میں لانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے ایک رہنما نے ریڈیو تہران کی پشتو سروس سے گفتگو میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے جماعت اسلامی پاکستان کے بانی اور برصغیر کے معروف اسکالر ابوالاعلی مودودی کی تمام کتابوں کی پرنٹنگ، نشرو اشاعت اور خرید وفروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مصر کے معروف دانشور سید قطب بھی پابندیوں کے اس زمرے میں شامل ہیں۔