Dec ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی عرب کا شہزادہ ہلاک
    یمن میں سعودی عرب کا شہزادہ ہلاک

یمن میں سعودی عرب کے ایک شہزادے کو ہلاک کردیا گیا ہے.

یمن میں سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے مشرقی صوبے مارب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے اپنے ایک حملے میں سعودی عرب کے ڈپٹی آڈیٹر جنرل محمد بن مساعد بن جلوی کو ہلاک کردیا ہے-

یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے یمن اور سعودی عرب کی سرحدوں کے درمیان حرض گذرگاہ میں بھی کم سے کم دس سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے -

یمنی فوج نے اس درمیان صوبہ الجوف میں الاسود پہاڑی پر قبضہ کرنے کے ساتھ ہی دسیوں سعودی فوجیوں کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے - یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے بھی کہا ہے کہ سعودی جارحیت کے خاتمے تک یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کی جوابی کارروائی جاری رہے گی -

یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی اتحاد میں شامل ملکوں کے سربراہوں سے کہا ہےکہ وہ یمن کے عام شہریوں کے خلاف اپنے مظالم بندکریں - شرف لقمان نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں پر یمن میں فائربندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند روز کے دوران یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کا اقدام محض معمولی سی جوابی کارروائی تھی - اس درمیان سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے المخا شہر پر بمباری کرکے کم سے کم پانچ یمنی شہریوں کو شہید کردیا ہے - اس حملے میں چار عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے -

ٹیگس