عراق: فضائیہ کی بمباری میں داعش کا سرغنہ ہلاک
عراقی فضائیہ نے موصل میں داعش کے ٹھکانے پر حملہ کرکے اس دہشت گرد گروہ کے ایک اہم سرغنے کو ہلاک کردیا ہے.
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ عراقی فضائیہ کے حملے میں داعش گروہ کےشعبہ صحت کا سرغنہ فلاح حسن علی الصکلاوی ہلاک ہوگیا - اس درمیان یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ داعش نے الرمادی شہر میں اپنے پچاس ساتھیوں کو داعش کے سرغنوں کی حکم عدولی کرنے کی بناپر ہلاک کردیا ہے -
کہا جارہاہے کہ داعش نے اپنے ان پچاس عناصر کو ان کے جسم میں دھماکہ خیز مواد باندھ کر اور پھرانہیں دھماکے سے اڑا کر ہلاک کیا ہے - یہ سبھی عناصر کچھ ہی عرصہ قبل داعش میں شامل ہوئے تھے -
ادھرعراقی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ فاضل الغراوی نے بھی اعلان کیا ہے کہ داعش نے ایک ہزار سے زائد عراقی بچوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں اور قتل کی ٹریننگ دینےکے لئے موصل میں ایک کیمپ قائم کیا ہے - ا س سے پہلے بھی ایسی خبریں آئی تھیں کہ داعش گروہ عراقی بچوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں کی ٹریننگ دینےکے لئے انہیں اغوا کرتاہے -