Dec ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش: بم دھماکے میں کم سے کم تین افراد زخمی
    بنگلہ دیش: بم دھماکے میں کم سے کم تین افراد زخمی

شمال مغربی بنگلہ دیش میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم سے کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فرانس پریس کے مطابق بم کا یہ دھماکہ دارالحکومت ڈھاکے سے ڈھائی سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر بگمارا کی ایک مسجد میں اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے کھڑے ہورہے تھے۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس دھماکے میں بم نصب کرنے والا شخص ہلاک جبکہ تین نمازی زخمی ہوئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ دھماکے کے وقت مسجد میں تقریبا سو نمازی موجود تھے۔ تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ٹیگس