یمن: سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کے سیکڑوں فوجی یمنی فوج کے محاصرے میں
یمنی فوج نے صوبہ الجوف میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کے سیکڑوں فوجیوں کو محاصرے میں لے لیا ہے۔
یمن کی وزارت دفاع نے اتوار کو اعلان کیا کہ فوج اور عوامی رضاکارفورس نے صوبہ الجوف میں الجبل الاسود علاقے پر کنٹرول حاصل کرتے ہوئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور سعودی اتحاد میں شامل دیگر ملکوں کے سیکڑوں فوجیوں کو محاصرے میں لے لیاہے -
دوسری جانب یمنی فوج نے جیزان کے علاقے میں دسیوں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنادیا ہے - یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ فوج اور عوامی کمیٹیوں کے جوانوں نےسعودی عرب کے جنوبی شہر نجران میں سعودی عرب کی نیشنل گارڈ کی چھاؤنی پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے- اس حملے میں سعودی فوجیوں کی ہلاکتوں کی خبر نہیں مل سکی ہے - اس سے پہلے یمن کے صوبہ مارب میں یمنی فوج نے سعودی فوج کے ٹھکانے پر حملہ کرکے سعودی عرب کے ڈپٹی آڈیٹر جنرل شہزادہ محمد بن مساعد بن جلوی آل سعود کو ہلاک کردیا تھا -