Jan ۰۲, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • عراق،داعش نے الرمادی کے مشرق میں دو سو گھرانوں کو یرغمال بنالیا

داعش دہشت گردوں نے الرمادی کے مشرق میں واقع علاقے الحصیبہ میں دو سو عراقی گھرانوں کو یرغمال بنا لیا جنھیں وہ انسانی سپر کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

اسکائی نیوز عرب ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے الرمادی کے مشرق سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ داعش دہشت گردوں نے الرمادی کے مشرق میں واقع علاقے الحصیبہ میں دو سو عراقی گھرانوں کو یرغمال بنا لیا جنھیں وہ انسانی سپر کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت عراق نے گذشتہ ہفتے پیر کے روز شہرالرمادی کو آزاد کرائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے  کہا تھا کہ الرمادی کے مشرق میں واقع علاقوں میں داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور ان علاقوں سے بھی دہشت گردوں کا جلد صفایا کر دیا جائے گا۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ الرمادی کے مرکزی اور مشرق میں واقع علاقوں میں ممکنہ طور پر تقریبا سات سو داعش دہشت گرد روپوش ہیں۔

ٹیگس