Jan ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • کینبرا میں بھی سعودی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ

سعودی عرب کے ممتازعالم دین آیت اللہ شیخ باقرنمر کی آل سعود حکومت کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت کے خلاف آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں سعودی سفارتخانے کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا-

کینبرا میں مظاہرے کے شرکا نے آل سعود کے خلاف نعرے لگا کر آیت اللہ شیخ باقرنمر کو بیرحمی کے ساتھ شہید کرنے کے سعودی حکومت کے اقدام کی مذمت کی - مظاہرین نے جو اپنے ہاتھوں میں سعودی عرب میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے مدافع شہید باقر نمر کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے عالمی برادری سے کہا کہ وہ آل سعود کے اس گھناؤنے اقدام کی مذمت کریں -

کینبرا میں سعودی سفارتخانے کے باہر مشتعل مظاہرین نے اعلان کیا کہ آل سعود حکومت اس قسم کی پھانسیوں اور آیت اللہ باقر نمر کو شہید کرکے سعودی شہریوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ عوام کی حریت پسندی کی آواز اور تحریک کو کچل دے -

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ آیت اللہ نمرکی شہادت کی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے ذریعے آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں - آسٹریلیا میں اعلی اسلامی کونسل نے بھی سعودی حکومت کے ہاتھوں آیت اللہ نمر کی مظلومانہ شہادت پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور آسٹریلیا کے مسلمان اس واقعے پر شدید برہم ہیں -

ٹیگس