Jan ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • عراق: موصل کی آزادی کے لئے فوج کی تیاری

عراقی حکام نے مستقبل قریب میں موصل کی آزادی کے لئے آپریشن شروع کرنے کی خبر دی ہے۔

عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے سربراہ طالب الکنانی نے گزشتہ ہفتے رمادی کی آزادی کے کامیاب آپریشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جمعرات کے دن کہا کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الانبار کے مرکز موصل کو آزاد کرانے کے لئے ضروری تجربہ حاصل کر لیا ہے اور موصل کی آزادی کے لئے مستقبل قریب میں آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔

طالب الکنانی کا مزید کہنا تھا کہ عراق کی فوج اب فلوجہ شہر کا محاصرہ کر کے اس شہر کو آزاد کرانے کے لئے کوشاں ہے اور اس کے بعد وہ موصل کو آزاد کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

عراق کے صوبہ الانبار کے گورنر صہیب الراوی نے بھی جمعرات کے دن اس صوبے میں واقع حدیثہ شہر پر حملے میں دہشت گرد گروہ داعش کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی مسلح افواج نے ثابت کر دیا ہے کہ داعش کے لئے حدیثہ شہر پر قبضہ کرنا ممکن نہیں ہے۔

عراق کے صوبہ الانبار کے گورنر کا مزید کہنا تھا کہ رمادی میں شکست کھانے کے بعد دہشت گرد گروہ داعش اب وسیع پیمانے پر کارروائیاں کرنے کی طاقت نہیں رکھتا اور اب اسے موصل میں سخت شکست سے دوچار ہونے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

ٹیگس