شمالی عراق پر ایک بار پھر ترکی کا حملہ
Jan ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
ترکی کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر عراق کے شمال میں بمباری کی ہے۔
پریس ٹی وی نے خبردی ہے کہ ترک فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے چھے لڑاکا طیاروں اور کئی ڈرون طیاروں نے شمالی عراق میں میں پی کے کے، کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
ترک فوج نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شمالی عراق میں پی کے کے، کے بہت سے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا، کہا کہ یہ حملے ترکی کے صوبہ دیاربکر میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب ہونے والے حملے کے بعد کئے گئے۔
بدھ کو بھی ترکی کے لڑاکا طیاروں نے عراق کے شمالی علاقے میں پی کے کے، کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ دیاربکر کے شہر چنار میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب ہونے والے حملے میں پانچ افراد ہلاک اور انتالیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔