Feb ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • الاحسا علاقے میں واقع مسجد امام رضا علیہ السلام پر کئے جانے والے دہشت گردانہ حملے میں کم از کم پانچ نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
    الاحسا علاقے میں واقع مسجد امام رضا علیہ السلام پر کئے جانے والے دہشت گردانہ حملے میں کم از کم پانچ نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بحرینی علما نے مشرقی سعودی عرب میں واقع اہل تشیع کی مسجد پر حملے کی مذمت کی ہے۔

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے علما نے ایک بیان جاری کر کے سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحسا میں واقع مسجد امام رضاعلیہ السلام پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ بحرین کے علما نے اس بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ ایک دینی اور قومی فرض ہے۔

بحرینی علما کے بیان میں آیا ہے کہ انسان کی زبان دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں کچھ کہنے سے قاصر ہے اور دینی تعلیمات اور انسانی اقدار کی رو سے اس طرح کے حملے قابل مذمت ہیں۔ علمائے بحرین نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ دہشت گردانہ حملوں کی صرف زبانی طور پر مذمت کرنا دہشت گردی کے مقابلے کے لئے کافی نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے مقصد سے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جانا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کے دن مشرقی سعودی عرب کے علاقے الاحسا میں واقع مسجد امام رضا علیہ السلام پر کئے جانے والے دہشت گردانہ حملے اور بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پانچ نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ٹیگس