Feb ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • ترکی: استنبول میں بدامنی اور گاڑیوں کو نذرآتش کرنے کا سلسلہ جاری

ترکی کے شہر استنبول میں بدامنی اور گاڑیوں کو نذرآتش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

استنبول سے ہمارے نمائںدے نے بتایا ہے کہ اتوار کی رات بھی شہر میں کم سے کم چار گاڑیوں کو نامعلوم مسلح افراد نے نذرآتش کر دیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اتوار کو استنبول کے اہم ترین تجارتی اور سیاحتی علاقے بی اوغلو میں چھے گاڑیاں نذرآتش کر دی گئی تھیں۔ ابھی تک کسی بھی گروہ یا فرد نے لوگوں کی گاڑیاں نذرآتش کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن ترک میڈیا کا دعوی ہے کہ یہ کام کردستان کی مزدور پارٹی پی کے کے، کے افراد کا ہے۔ پچھلے برسوں کے دوران بھی جب فوج اور پی کے کے کے درمیان جھڑپوں میں شدت آئی تھی تو استنبول میں سیکڑوں موٹر گاڑیوں کو نامعلوم افراد نے مشکوک طریقے سے آلگ لگا دی تھی-

واضح رہے کہ ترکی کے مشرق اور جنوب میں کرد آبادی والے علاقوں میں فوج اور پی کے کے، کے درمیان پچھلے سات مہینے سے خونریز لڑائی جاری ہے- ترکی کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں دونوں جانب سے بڑی تعداد میں لوگ مارے گئے ہیں-

ٹیگس