Feb ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • الاحسا میں دہشت گردانہ حملے میں ملوث افراد کا پتہ چل گیا: سعوی وزارت داخلہ کا اعلان

سعودی عرب کی وزات داخلہ نے گذشتہ جمعے کو الاحسا شہر کی امام رضا جامع مسجد میں دہشت گردانہ حملہ کرنے والوں اور اس میں ملوث افراد کی شناخت کا اعلان کر دیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی نے الاحسا کی امام رضا مسجد میں دہشت گردانہ حملے میں ملوث نو افراد کی شناخت بتاتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سبھی حملہ آور سعودی شہری ہیں جنھوں نے داعش اور القاعدہ کے کہنے پر یہ حملہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعے کو دہشت گردوں نے الاحسا کی مسجد امام رضا میں دہشت گردانہ حملہ کر کے کم سے کم چار نمازیوں کو شہید اور دسیوں دیگر کو زخمی کردیا تھا- ماضی میں بھی سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں شیعہ مسلمانوں کی مساجد اور امام بارگاہوں پر دہشت گردانہ حملے ہوتے رہے ہیں تاہم ابھی تک ان حملوں میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا نہیں دی گئی ہے-

سعودی وزارت داخلہ نے الاحسا میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری ایک ایسے وقت داعش اور القاعدہ پر عائد کی ہے جب ان گروہوں کو سب سے زیادہ مالی اور فوجی مدد و حمایت سعودی عرب ہی فراہم کرتا ہے۔

ٹیگس