Feb ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • عراق میں دہشت گردانہ حملہ ، متعدد افراد جاں بحق

عراق کے مغربی صوبے الانبار میں دہشت گردانہ حملے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں -

ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ پندرہ عراقی شہری اس وقت بم دھماکے میں جاں بحق ہو گئے جب وہ رمادی کے مشرقی علاقوں سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے -

دوسری جانب بغداد کی آپریشنل کمان نے خبردی ہے کہ عراقی فوج نے بغداد کے مغرب میں واقع علاقوں بوشجل ،کرمہ اور ناظم التقسیم کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم پینتیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے - ان کارروائیوں میں انیس دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں -

بغداد آپریشنل کمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران ستر سے زائد بموں کا پتہ لگا کر انہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے -

ٹیگس