یمن: سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں یمنی شہری شہید اور زخمی
-
صوبہ مآرب کے شہر صرواح میں بھی سعودی عرب کے حملوں میں ایک مسجد شہید ہوگئی ہے جبکہ دسیوں گھر اور کھیت تباہ ہوگئے ہیں۔
یمن کے تاریخی شہر کوکبان پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں پندرہ شہری شہید ہوگئے ہیں۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کی صبح مغربی یمن میں واقع صوبہ المحویت کے شہر کوکبان پر بمباری کی۔ جس میں پندرہ شہری شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔
آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے شعوب میں واقع چند فیکٹریوں پر حملے کر کے ان کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔ ان حملوں میں متعدد شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کی رپورٹیں بھی موصول ہوئی ہیں۔
صوبہ مآرب کے شہر صرواح میں بھی سعودی عرب کے حملوں میں ایک مسجد شہید ہوگئی ہے جبکہ دسیوں گھر اور کھیت تباہ ہوگئے ہیں۔ ان حملوں میں بیس سے زیادہ شہری شہید ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ان حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے شہر الربوعہ میں سعودی فوجیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے دسیوں فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور بعض عرب ممالک کی حمایت سے مارچ سنہ دو ہزار پندرہ سے یمن پر اپنے وسیع حملے شروع کر رکھے ہیں۔