Feb ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ یمن میں انسان دوستانہ کارروائیاں روکے، سعودی عرب کا ظالمانہ مطالبہ

سعودی عرب نے یمن میں بحران کا دائرہ پھیلانے کے لئے بین الاقوامی امدادی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ یمن سے چلے جائیں۔

یمن میں اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امور کے کوآرڈینیٹر جیم مک گلڈ ریک نے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے اقوام متحدہ کو ایک خط ارسال کر کے کہا ہے کہ وہ یمن میں انسان دوستانہ امداد روک دے اور امدادی کارکن وہاں سے نکل جائیں۔

اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امور کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ سعودی حکومت نے یہ خط ایک ایسے وقت ارسال کیا ہے جب سعودی عرب کے حملوں کی وجہ سے یمن میں انسانی المیے کا دائرہ بہت ہی وسیع ہو گیا ہے۔

انہوں نے یمن میں متحارب گروہوں سے کہا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں اور عام شہریوں تک انسان دوستانہ امداد پہنچنے دیں۔

واضح رہے کہ امریکا کی ایما پر گذشتہ چھبیس مارچ سے یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ پچیس لاکھ سے زائد یمنی باشندے بے گھر ہوئے ہیں۔

ٹیگس