Feb ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۶:۲۱ Asia/Tehran
  • پی کے کے، کے خلاف ترک فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔
    پی کے کے، کے خلاف ترک فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترکی کے سیکورٹی ذرائع نے اس ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں پی کے کے، کے حملے میں چار فوجی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے -

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کا ایک فوجی اتوار کو پی کے کے افراد کے خلاف کاروائی کے دوران صوبہ شیرناک میں مارا گیا- ترکی کی فوجی کمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے دو فوجی صوبہ دیار بکر کے علاقے "سور" میں ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا- اسی طرح ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک فوجی جمعرات کو بھی دیاربکر میں "لیجا " علاقے میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا -

ٹیگس