Feb ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • عراق: صوبہ نینوا  کے مختلف علاقوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک

عراق کے صوبہ نینوا کے مختلف علاقوں میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کے آپریشن میں درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

العراقیہ ٹی وی کے مطابق صوبہ نینوا کے علاقے غابات میں داعش کے ایک تربیتی مرکز پر عراقی فضائیہ کے حملے میں کم سے کم چالیس دہشت گرد مارے گئے۔

عراقی فضائیہ نے یہ کارروائی انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر انجام دی ہے۔ صوبہ نینوا کے علاقے حَضِر میں ایک علیحدہ کارروائی کے دوران کم سے کم چھبیس داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایک اور اطلاع کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے حمدانیہ کے علاقے میں گھات لگا کر داعش کے ایک کانوائے پرحملہ کیا اور اسے تہس نہس کر دیا ۔ اس کارروائی میں داعش کی آٹھ گاڑیاں تباہ اور ان میں سوار تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت سے قائم ہونے والے دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے بعض علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور عام لوگوں کے خلاف وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے متعدد علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

ٹیگس