Feb ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • عراق میں داعش کے خلاف فوجی کارروائیاں

عراق میں صوبہ صلاح الدین کے شمالی علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے کارروائی کا آغاز ہو گیا۔

عراقی خبر رساں ایجنسی براثا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکڑوں عوامی رضاکار شمالی صوبہ صلاح الدین کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے شرقاط شہر میں داخل ہو گئے ہیں۔ شرقاط شہر کی آزادی کے بعد صوبہ صلاح الدین دہشت گردوں کے قبضے سے پوری طرح آزاد ہو جائے گا۔

ادھر عراق کے مغرب میں واقع شہر فلوجہ کے علاقے البو دعیج کی آزادی کی کارروائی بھی قبائلی اور عوامی رضاکار دستوں کی مدد سے شروع ہو گئی ہے۔ عراق کے مغربی صوبے الانبار کا فلوجہ شہر، الرمادی کے بعد اس صوبے کا سب سے بڑا شہر ہے۔

دریں اثنا دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں آٹھ افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ عراقی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ بغداد کے المشتل علاقے کے ایک تجارتی مرکز کے نزدیک ایک بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک عام شہری جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ٹیگس