عراق: بغداد میں بم دھماکے، درجنوں افراد جاں بحق و زخمی
Feb ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
عراق کے دارالحکومت بغداد کے دو الگ الگ علاقوں میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں دسیوں افراد جاں بحق ہو گئے۔
بغداد سے موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ بغداد کے صدر سٹی کے ایک پرہجوم بازار میں دو خوفناک بم دھماکوں میں چوبیس بےگناہ شہری جاں بحق ہو گئے۔ ان بم دھماکوں میں ساٹھ عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بغداد کے ہی ایک مضافاتی علاقے میں ایک الگ دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم بارہ سیکورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ دہشت گرد گروہ داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
واضح رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں فوج اورعوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں مسلسل شکست کھانے کے بعد دہشت گردوں نے اب شہری علاقوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
عراقی فوج اورعوامی رضاکار فورس اب داعش کے آخری سب سے بڑے گڑھ، موصل کی آزادی کی تیاری کر رہی ہے۔