Mar ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۱ Asia/Tehran
  • عدن شہر میں یمنی فوج کی ایک چیک پوست کے قریب ایک کار بم دھماکے میں چھے یمنی فوجی مارے گئے۔
    عدن شہر میں یمنی فوج کی ایک چیک پوست کے قریب ایک کار بم دھماکے میں چھے یمنی فوجی مارے گئے۔

سعودی عرب کی سرکردگی میں جارح اتحاد کے جنگی طیاروں کے یمن پر حملے بدستور جاری ہیں۔

المیسرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح اتحاد کے جنگی طیاروں نے پیر کے روز یمن کے صوبہ لحج کے شہر کرش پر بمباری کی۔ دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی یمن کے شمالی علاقے جوف مین سعودی عرب کے ایجنٹوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے ان کے بہت سے افراد کو ہلاک کر دیا۔ اسی طرح یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ مارب میں صحن الجن کے ایک کیمپ پر حملہ کر کے دسیوں سعودی ایجنٹوں کو ہلاک کر دیا۔ دریں اثنا یمنی فوج کے میزائل یونٹوں نے بھی یمن کے جنوبی صوبے تعز کے شہر ذباب کے جنوب میں سعودی عرب کے ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب عدن شہر میں یمنی فوج کی ایک چیک پوست کے قریب ایک کار بم دھماکے میں چھے یمنی فوجی مارے گئے۔ جبکہ عدن شہر کے مرکز میں بھی ایک خوفناک بم دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ٹیگس