سعودی عرب نے یمن پر ایک لاکھ سے زائد کلسٹر بم برسائے ہیں
Mar ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
سعودی عرب نے یمن پر اپنی جارحیت کے دوران دسمبر دو ہزار پندرہ تک تقریبا ایک لاکھ چالیس ہزار کلسٹر بم برسائے ہیں۔
سبا نیٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں ایک مطالعاتی مرکز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سرکردگی میں جارح افواج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں کئی علاقوں کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنایا اور فج عطان کے علاقے کے لوگوں کے خلاف بھی نائٹرون بم استعمال کیے۔ اس مرکز نے مزید کہا کہ جارح افواج یمن میں امریکہ اور برطانیہ کے بنائے ہوئے ممنوعہ ہتھیار استعمال کر رہی ہیں جس میں رہائشی مکانات، پبلک مقامات، طبی مراکز اور کھیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔