Mar ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • یمن کے بارے میں سلامتی کونسل کی نئی قرارداد

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ، یمن پر حملوں کی مذمت میں ایک قرارداد کا مسودہ تیار کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے ایک بار پھر یمن کی جنگ میں الجھے تمام فریقوں سے عام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ یمن میں اسپتالوں پر حملوں کی مذمت میں ایک قرارد اد کا مسودہ تیار کر رہے ہیں۔

ادھر اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے ویتالی چورکین نے جنگ یمن کے بارے میں سخت خبر دار کیا ہے۔ سلامتی کونسل میں جنگ یمن کے بارے میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے ویتالی چورکین نے کہا کہ ،بتایا جارہا ہے کہ صدرمنصور ہادی کی حکومت کوملک میں جنگ بندی اور بحران کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ یمن میں جنگ جاری رہے گی اور اس کے نتیجے میں صورتحال بد سے بدتر ہوتی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ منصور ہادی کی حمایت میں یمن کے عوام کے خلاف سعودی عرب کے حملوں کو ایک برس مکمل ہونے والا ہے۔

انہوں نے سعودی حکومت کی جانب سے جنگ جاری رکھنے اور ویرانی پھیلانے کے فیصلے کی بھی مذمت کی ۔ روس کے نمائندے نے کہا کہ اگرچہ بحران یمن کے سیاسی حل کی کوئی امید دکھائی نہیں دیتی تاہم تمام فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری رکھی جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ روس انسانی راہ حل کے حق میں ہے لیکن سیاسی حوالے سے بھی بہت سے اقدامات کی ضرورت ہے۔

ٹیگس