Mar ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے یمن کے صوبہ جوف کے مشرق میں واقع خنجر نامی علاقے میں ایک بکتر بند گاڑی پر میزائل داغا۔
    یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے یمن کے صوبہ جوف کے مشرق میں واقع خنجر نامی علاقے میں ایک بکتر بند گاڑی پر میزائل داغا۔

یمن کے صوبہ جوف کے مشرق میں اس ملک کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کے میزائل حملے میں سعودی عرب کے متعدد پٹھو ہلاک ہوگئے ہیں۔

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے یمن کے صوبہ جوف کے مشرق میں واقع خنجر نامی علاقے میں ایک بکتر بند گاڑی پر میزائل داغا۔ اس حملے میں سعودی عرب کے بیس پٹھو ہلاک ہوگئے ہیں۔ دریں اثناء میدی صحرا میں سعودی پٹھوؤں کا صفایا کر دیا گیا ہے اور سعودی جارحین سنگین جانی اور مالی نقصان اٹھانے کے بعد اس علاقے سے پسپائی اختیار کر چکے ہیں۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے یمن کے صوبہ مآرب کے علاقے جدعان میں واقع ماس چھاؤنی پر حملہ کر کے سعودی عرب کے دسیوں پٹھوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔

دوسری جانب یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ یمن کے بحران کے حل کے لئے عالمی کوششیں جاری رکھتے ہوئے یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی اور مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کرنے کے لئے ہفتے کے دن سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے۔

ٹیگس