استقامت کا مقابلہ سعودی عرب کے نقصان میں ہے: حزب اللہ
حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ شیخ نبیل قاووق نے کہا ہے کہ استقامت کا مقابلہ کرنا آل سعود کے نقصان میں ہے۔
لبنان کے المنار ٹی وی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شیخ نبیل قاووق نے پیر کے دن کہا کہ استقامت فلسطین کی کامیابی، تکفیری افکار و نظریات کے مقابلے اور آل سعود کے جارحانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کو منظر عام پر لانے کے راستے پر گامزن رہے گی۔
شیخ نبیل قاووق نے مزید کہا کہ آل سعود نے براہ راست حزب اللہ کا مقابلہ شروع کر دیا ہے لیکن اسے سوائے مایوسی اور نقصان کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ شیخ نبیل قاووق کا مزید کہنا تھا کہ استقامت اور حزب اللہ نے نئے مشرق وسطی کی سازش کو ناکام بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ استقامت کے خلاف جارحیت کرنے والے جلد یا بدیر اپنی شکست کا اقرار کر لیں گے اور اس نتیجے پر پہنچ جائیں گے کہ استقامت کو ہی کامیابی حاصل ہوگی۔