Mar ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے خلاف عرب ممالک کا فیصلہ، عرب تنظیموں کا ردعمل

عرب ملکوں کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے خلیج فارس تعاون کونسل کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

عرب ملکوں میں سرگرم انسانی حقوق کی تیئیس تنظیموں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین میں اپنی سرزمین کے دفاع کو قوموں کا جائز حق قراردیا گیا ہے -اس بیان میں جو عمان میں انسانی حقوق کے مرکز سے جاری کیا گیا،کہا گیا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کا فیصلہ مزاحمتی تحریک کے ارادے کے برخلاف ہے اور اس کے ذریعے صیہونی حکومت کی توسیع پسندی کی مفت خدمت کی گئی ہے-

عرب ملکوں کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ اس فیصلے سے لبنان اور بعض دیگرعرب ملکوں میں مذہبی اور نسلی اختلاف کو ہوا ملے گی- حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے کے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے فیصلے کی دنیا کے بہت سے ملکوں نے بھی مذمت کی ہے -

واضح رہے کہ سعودی عرب نے پچھلے ہفتے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے ساتھ مل کر صیہونی حکومت کو خوش اور علاقے میں اپنی ناکامیوں کی تلافی کرنے کے لئے حزب اللہ کو دہشت گردتنظیم قرار دیا تھا -

ٹیگس