Mar ۰۹, ۲۰۱۶ ۰۶:۵۶ Asia/Tehran
  • فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ
    فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مصر کے وزیر داخلہ کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

اسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مصر کے وزیر داخلہ مجدی الغفار کے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے کہ حماس مصر کے سابق اٹارنی جنرل ہشام برکات کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ بلاشبہ حماس مصر کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی خواہاں ہے لیکن اس ملک کے وزیر داخلہ نے اچانک ایسے الزامات لگا دیے جو حماس کی فکر، فلسفے، ثقافت اور نظریات کے ہی منافی ہیں۔
اسماعیل ہنیہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ حماس کا ماضی اس بات کا بہترین گواہ ہے کہ ہم نے کبھی بھی فلسطین کے اندر یا باہر سیاسی بنیادوں پر کسی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ نہیں بنایا ہے اور صرف صیہونی حکومت ہی ہماری دشمن ہے۔
واضح رہے کہ مصر کے وزیر داخلہ مجدی الغفار نے حال ہی میں حماس تحریک پر اپنے ملک کے سابق اٹارنی جنرل ہشام برکات کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

ٹیگس