Mar ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۶:۵۶ Asia/Tehran
  • عراق: بغداد میں بم دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق و زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں چھے افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بم دھماکہ بغداد کے مشرقی علاقے میں ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ جمعے کے روز بغداد کے جنوبی علاقے میں عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ایک کمانڈر کی گاڑیوں کے قافلے پر بھی دہشت گردانہ حملہ ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب بغداد کے آپریشنل کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ بغداد کے اطرافی علاقوں میں کم از کم دس داعش دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ادھر شمالی عراق میں کرکوک کی صوبائی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ کرکوک کے جنوبی علاقے پر داعش کے کیمیائی حملے میں زخمی ہونے والا ایک عراقی بچہ جاں بحق ہو گیا۔ کرکوک کے گورنر نے کہا ہے کہ کرکوک پر داعش کے کیمیائی حملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو جلد ہی تحقیقاتی نتائج کا اعلان کر دے گی۔

واضح رہے کہ داعش دہشت گردوں نے جنوبی کرکوک کے تازہ نامی رہائشی علاقے پر کیمیائی مواد کے حامل چالیس مارٹر گولے فائر کئے جس کے نتیجے میں اس علاقے کے تین سو افراد شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ٹیگس