Mar ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • الخلیل میں تین فلسطینیوں کی شہادت

غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں تین فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔

فلسطین کی معا خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ پیر کی صبح غرب اردن کے شہر الخلیل کے قریب صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں تین فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔

صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے دو صیہونیوں پر فلسطینیوں کی جانب سے کئے جانے والے حملے کے ردعمل کے طور پر فائرنگ کر کے تین فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اتوار کی رات بھی غزہ پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں دو فلسطینی شہید ہو گئے تھے جن میں ایک دس سالہ کمسن بچہ شامل ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت، دو ہزار چودہ میں غزہ پر پچاس روزہ جارحیت کے بعد جنگ بندی کے سمجھوتے پر دستخط کرنے کے باوجود اس سمجھوتے کی مسلسل خلاف ورزی کرتی رہی ہے اور غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں پر اس غاصب حکومت کے جارحانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انتفاضۂ قدس کے آغاز اب تک صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں میں دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

ٹیگس