Mar ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • عراق: کرکوک شہر  کے قریب کرد ملیشیا پیشمرگہ  کے ٹھکانے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا

شمالی عراق کے شہر کرکوک کے قریب کرد ملیشیا پیشمرگہ کے ٹھکانے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی نے خبردی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے شمالی عراق کے شہر کرکوک کے قریب کراؤ نامی گاؤں پر حملہ کیا لیکن پیشمرگہ ملیشیا نے اس حملے کوناکام بنادیا -

دوسری جانب مغربی صوبے الانبار کی صوبائی کونسل کے سیکورٹی کمیشن کے رکن برکات العیفان کا کہنا ہے کہ عراق کی سیکورٹی فورس اور قبائلی نوجوانوں نے فلوجہ کے قریب عامریہ میں بھی داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے -

داعش کے عناصر کاربم اور دیگر بموں کے ذریعے عامریہ کے قریب الحصی اور البوعاصی میں عراقی سیکورٹی فورس اور قبائلی نوجوانوں پر حملہ کرنا چاہتے تھے لیکن سیکورٹی فورس کی ہوشیاری سے یہ حملہ ناکام ہوگیا -

پچھلے چند مہینے کے دوران عراقی فوج، سیکورٹی فورس اور عوامی رضاکارفورس کے جوانوں نے عراق کے کئی اہم شہروں منجملہ تکریت اور الرمادی کو دہشت گروں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے -

ٹیگس