دہشت گردی کے خلاف عراق کی جنگ جاری رکھنے کا عزم
Mar ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مہم، ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ عراق میں دہشت گردوں کے مقابلے میں مکمل کامیابی کے حصول تک پوری توانائی کے ساتھ حکومت کی مہم جاری رہے گی۔
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ملک میں قومی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسئلے کو عراق میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ صوبے الانبار کو عنقریب مکمل طور پر دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا جائے گا اور حکومت اس صوبے کے عوام کی وطن واپسی کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے۔
عراق کے وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ملک میں اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے سب کے متحدہ تعاون کی ضرورت ہے۔