Mar ۱۷, ۲۰۱۶ ۲۰:۱۲ Asia/Tehran
  • عراق: فوج نے المحمدی شہر دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا

عراق میں فوج نے مغربی شہر المحمدی کو دہشت گردوں کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرا لیا ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے عراق کے مغربی صوبہ الانبار کے شہر ہیت کے جنوب میں واقع شہر المحمدی کو جمعرات کے روز داعش کے دہشت گردوں کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرا لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس کارروائی میں داعش کے دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اور ان کو بھاری مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

عراق سے متعلق ایک اور خبر یہ ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ میں چھ افراد کو حکومت کے لئے جاسوسی کے الزام میں قتل کردیا ہے۔

داعش گروہ کے دہشت گردوں نے جون دوہزار چودہ سے عراق کے بعض علاقوں پر قبضہ کر کے عراق میں بے انتہا مظالم اور جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

ٹیگس