ترکی: نامعلوم مسلح شخص نے ایک پولیس افسر اور ایک عام شہری کو ہلاک کردیا
Mar ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں نامعلوم مسلح شخص نے ایک پولیس افسر اور ایک عام شہری کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
انقرہ سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ انقرہ کے دیکمن علاقے میں کیا گیا-
خبروں میں اس حملے کے تعلق سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں –
یاد رہے کہ انقرہ میں فائرنگ کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب گزشتہ اتوار کو انقرہ میں ہی ایک خوفناک دہشت گردانہ کار بم دھماکے میں کم سے کم سینتیس افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے تھے -
گزشتہ دو مہینے میں انقرہ میں یہ دوسرا دھماکہ تھا -
دونوں ہی دھماکوں کی ذمہ داری کردستان ورکرز پارٹی سے وابستہ گروہ تاک نے قبول کی تھی -
انقرہ میں ان دہشت گردانہ واقعات کے بعد سیکورٹی کے انتظامات بہت زیادہ سخت کردیئے گئے ہیں -