الانبار کے مشرقی علاقوں کی آزادی کا آپریشن شروع ہوگیا
Mar ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
عراق میں صوبہ الانبار کے مشرقی علاقوں کی آزادی کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
فرانس پریس نے عراقی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراقی فوج کے ایک کمانڈر علی ابراہیم دبعون نے سنیچر کو بتایا ہے کہ عراقی افواج نے صوبہ الانبار کے مشرقی شہروں ہیت اور کبیسہ کو داعش سے آزاد کرانے کے لئے آپریشن شروع کردیا ہے۔
کبیسہ ہیت کے پاس واقع ایک چھوٹا شہر ہے جس پر داعش نے اکتوبر دو ہزار چودہ میں قبضہ کیا ہے۔
ہیت پر داعش کے قبضے کے بعد اس شہر کے تیس ہزار سے زائد شہری اپنا گھر بار چھوڑ کے فرارکرنے پر مجبور ہوگئے ۔
قابل ذکر ہے کہ جون دو ہزار چودہ میں داعش کے افراد عراق میں داخل ہوئے اور اس وقت سے اب تک تیس لاکھ سے زائد عراقی شہری گھر بار چھوڑ کے مہاجرت پر مجبور ہوچکے ہیں۔