فلوجہ کے تین علاقے داعش کے قبضے سے آزاد
Mar ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
عراقی افواج نے فلوجہ کے مشرق میں تین اہم علاقے داعش سے آزاد کرا لئے ہیں ۔
المیادین ٹی وی کے مطابق عراقی افواج نے سنیچر کو ایک آپریشن میں فلوجہ کے مشرق میں واقع المعامل، البوسایح اور البوتابہ نامی علاقوں کو داعش کے قـبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر محمود مرضی الجمیلی نے بتایا ہے کہ عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے دستوں نے الکرمہ ضلع کے مرکزی علاقوں میں وسیع آپریشن انجام دیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں داعش کے متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔
انھوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں داعش کے کم سے کم اٹھائیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔