Mar ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی عرب کے حملے بدستور جاری ہیں

سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے-

یمن کے المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے متعدد لڑاکا طیاروں نے پیر کی صبح کو یمن کے درالحکومت صنعا ، تعز اور ذمار صوبوں پر بمباری کرکے دسیوں گھروں کو تباہ کردیا ہے- ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصانات سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن صوبہ تعز میں بعض خبروں کے مطابق چار عورتیں اور بچے شہید ہوئے ہیں-

ان حملوں کے جواب میں یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس نے بھی صوبہ اب میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد کو ہلاک ، اور ان کے جنگی سازوسامان کو تباہ کردیا-

یمن پر گذشتہ ایک سال سے جاری سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں اب تک پچیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں - آل سعود چاہتی ہے کہ وہ یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لائے اور یمنی انقلابیوں کو اقتدار میں آنے سے روک دے-

ٹیگس