Mar ۲۶, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۲ Asia/Tehran
  • یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کی جارحیت کا سلسلہ جاری

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے عوام کے جذبے اور حوصلے کو کمزور کرنے کے لیے اس ملک کے مختلف علاقوں کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

المیسرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعہ کے روز یمن کے صوبوں الجوف، صنعا اور تعز کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں کئی عام شہری شھید اور زخمی ہو گئے۔

درایں اثنا یمن کی کھیل اور نوجوانوں کے امور کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے دوران اس ملک میں کھیل کی تنصیبات کو دسیوں ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ اس وزارت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے دوران اس ملک کے بارہ صوبوں میں کھیلوں کے ستر مراکز اور مقامات تباہ ہو گئے ہیں۔

یمن کے کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے نائب وزیر رمزی الاغبری نے بھی کہا ہے کہ یمن کے عوام امن اور صلح کے حامی و طرفدار ہیں اور آخرکار وہ استقامت و پائیداری سے سعودی جارحین کی جارحیت پر فتح حاصل کر لیں گے۔

ٹیگس