تکفیری دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ضروری ہے: شیخ نعیم قاسم
Mar ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے تکفیری دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر زور دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے جمعہ کے روز کہا کہ تکفیری دہشت گردی صرف تحریک مزاحمت کے لیے خطرہ یا اس کے مقابل ردعمل نہیں ہے بلکہ یہ لبنان، تمام عرب و اسلامی ممالک اور دنیا کے ملکوں کے ساتھ ساتھ حقیقی محمدی اسلام کے لیے بھی خطرہ ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ جو اس وقت تکفیری دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں کہ جنھوں نے تکفیری دہشت گردی پیدا کی اور پھر اس کی حمایت کی۔
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے وہابی فکر و سوچ کو پھیلنے سے روکنے اور دہشت گردی کی مالی، سیاسی اور فوجی مدد منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔