یمن پر سعودی عرب کے جارحانہ حملے
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کو جنوبی صوبے البیضاء کے علاقے ولد ربیع اور صوبے صنعا کے علاقے وادی السد پر شدید بمباری کی۔ سعودی لڑاکا طیاروں نے صنعا میں ارحب کے علاقے میں واقع الصمع فوجی چھاؤنی کو بھی نشانہ بنایا۔
سعودی عرب کی جارحانہ کارروائیوں کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے بھی مآرب کے جنوبی علاقے میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں کو اپنے میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ اس حملے میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے صوبے البیضاء کے علاقے زاہر میں سعودی اتحاد کے حملے کو پسپا کر دیا۔ اس کارروائی میں بھی جارح فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ جنوبی صوبے شبوہ کے علاقے الصفراء میں بھی یمنی فوج نے سعودی اتحاد کے کئی ٹینکوں کو تباہ اور متعدد فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔