عراقی حکومت کی عراق کے بارے میں ترکی کے صدر کے بیان پر شدید تنقید
عراقی حکومت کی عراق کے بارے میں ترکی کے صدر کے بیان پر شدید تنقید
عراقی حکومت نے عراق کے بارے میں ترکی کے صدر کے بیان پر شدید تنقید کی ہے
عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق کے بارے میں ترک صدر رجب طیب اردوغان کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی سرزمین اس وقت دہشت گردوں کی کارروائیوں کے میدان میں تبدیل ہو چکی ہے اس لئے ان کا مقابلہ کرنےکے لئے دوسرے ملکوں کے داخلی معاملات میں مداخلت اورملکوں کے ڈھانچے نیزسماجی صورتحال کے بارے میں ذاتی رائے دینے سےاردوغان کو پرہیز کرنا چاہئے-
عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد جمال نے کہا کہ عراق کا نظام حکومت جمہوری اصولوں پر استوار ہے جس میں سبھی گروہوں کوپوری نمائندگی حاصل ہے اور ملک میں سبھی لوگوں کوآزادی کے ساتھ اپنی بات کہنے کا پورا حق حاصل ہے-
عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عراقی عوام نےاس وقت متحد ہو کر دہشت گردوں کے مقابلے میں اپنی شجاعت و بہادری کا ثبوت پیش کیا ہے-
واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے دورہ واشنگٹن میں دعوی کیا تھا کہ عراق درحقیقت تقسیم ہو چکا ہے اور سقوط کر گیا ہے اور وہاں کا حکومتی نظام غیر منصفانہ ہے۔