رہبر انقلاب اسلامی نے تینتیس روزہ جنگ میں حزب اللہ کی فتح کی نوید دی تھی: حسن نصراللہ
Apr ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے صیہونی حکومت کے ساتھ تینتیس روزہ جنگ میں حزب اللہ کی فتح کی نوید دی تھی۔
سید حسن نصراللہ نے ہفتے کے روز لبنان کے المنار ٹی وی سے بات چیت میں صیہونی حکومت کے ساتھ تینتیس روزہ جنگ کے پہلے ہفتے میں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اس پیغام میں اس جنگ میں حزب اللہ کی فتح اور اس کے ایک علاقائی طاقت میں تبدیل ہونے کی نوید دی تھی۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان تینتیس روزہ جنگ دو ہزار چھے میں شروع ہوئی تھی جو چودہ اگست دو ہزار چھے تک جاری رہی اور سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک کی منظوری سے اس کا خاتمہ ہوا۔