مغربی عراق میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت
Apr ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
مغربی عراق میں داعش کے مراکز پر فضائی حملوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
عراق کی واع خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کو صوبہ الانبار میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے حملوں میں کم سے کم چونتیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
عراقی فضائیہ کی بمباری میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں داعش کے دو دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں۔
دوسری طرف عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ترجمان احمد الاسدی نے کہا ہے کہ عنقریب شہر الشرقاط کو بھی آزاد کرا لیا جائے گا جو صوبہ صلاح الدین میں داعش کا آخری مرکز ہے۔
انھوں نے کہا کہ عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے اراکین داعش کے خلاف تمام کارروائیوں میں شریک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نینوا کے شہر موصل میں سب سے پہلے عوامی رضاکار فورس کا پرچم پہنچے گا۔