Apr ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۳:۱۲ Asia/Tehran
  • عراق: ہیت شہر کا مرکزی علاقہ آزاد

عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے شہر ہیت کے مرکزی علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

سومریہ نیوز چینل کے مطابق عراق کی مشترکہ افواج نے بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیاروں کی مدد سے ہیت شہر کے مرکزی علاقے کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

ہیت شہر میں دہشت گردوں نے بیس ہزار افراد کو محاصرے میں لے رکھا ہے کہ جو انتہائی سخت اور دشوار حالات کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ داعش نے جون دو ہزار چودہ سے عراق کے مختلف علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس عرصے کے دوران اس نے ان علاقوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں کے لوگ انتہائی سخت حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ٹیگس