Apr ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • عراق: الرمادی کے پناہ گزینوں کی وطن واپسی

عراق کے مغربی صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی میں نسبتا امن قائم ہو جانے کے بعد الرمادی کے ہزاروں شہری واپس اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں۔

عراق کے مغربی صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی میں نسبتا امن قائم ہوجانے کے بعد اس علاقے کے ہزاروں شہری واپس اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں۔

الرمادی شہر میں داخل ہونے کے سبھی راستوں پر عراقی فوج کا کنٹرول ہو جانے کے بعد اس شہر کے سات ہزار سے زائد خاندان اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے ہیں۔

الرمادی کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیوں سے قبل ان لوگوں کو صوبہ الانبار کے شہر خالدیہ اور بغداد میں الخضر اور الدورہ علاقوں میں پناہ دی گئی تھی۔

صوبہ الانبار کی اعلی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ راجح العیساوی نے کہا ہے کہ اگرچہ الرمادی کے شہری بڑی تعداد میں اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں لیکن شہر کے بیشتر رفاہی ادارے بند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے الرمادی کی بیشتر شہری تنصیبات کو تباہ کر دیا تھا۔ الرمادی شہر کو عراقی فوج نے دو مہینے قبل دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا۔

ٹیگس