Apr ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کے لئے سبھی جماعتوں کے تعاون کی ضرورت، عمار حکیم

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے سبھی عراقی جماعتوں اورگروہوں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے آیۃ اللہ محمد باقر الحکیم کی شہادت کی برسی کے موقع پر، جو شہید آیۃ اللہ باقر الصدر کی شہادت اور نو اپریل معدوم ڈکٹیٹر صدام کی حکومت کے خاتمے کی تاریخ سے بھی مصادف ہو گئی ہے، ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عراق کو سیاسی بحران سے نکالنے اور ایک اہل اور لائق حکومت کی تشکیل کے لئے ملک کے سبھی سیاسی گروہوں اور جماعتوں کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے۔

سید عمار حکیم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عراق میں نئے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کے پارلیمانی انتخابات آئندہ دس برسوں کے لئے ملک کے سیاسی مستقبل کے تعین کے لئے فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔

ٹیگس