عراقی فضائیہ کا حملہ، متعدد دہشت گرد ہلاک
Apr ۰۸, ۲۰۱۶ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
عراقی فضائیہ کے طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں اور ان کے ہتھیاروں کے گوداموں پر بمباری کی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی فضائیہ کے طیاروں نے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ میں بم اور دھماکہ خیز مواد بنانے والے داعش کے دو کارخانوں، ہتھیاروں کے دو گوداموں اور داعش کے تین اہم ٹھکانوں پر بمباری کی۔
خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے فوجی جوانوں نے صوبہ الانبار میں داعش کے پچھتر دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
عراق کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ نینوا میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے میں سترہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب صوبہ الانبار کے کبیسہ علاقے کے باشندوں کی نشاندہی پر متعدد دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔