داعش کے حملوں میں کئی عراقی جاں بحق
شمالی عراق میں دہشت گردانہ حملوں میں کئی عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں-
رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی موصل کے شہر مخمور کے کچھ علاقوں پر داعش دہشت گردوں کے حملوں میں سات عام شہری جاں بحق اور سات سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں-
شہر کرکوک میں پیشمرگہ فورسز نے اعلان کیا ہے کہ جس وقت یہ افراد اپنی جان بچا کر مخمور کے مضافاتی علاقوں میں بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے اسی وقت داعش دہشت گردوں کے حملوں کا شکار بن گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق تین سو سے زیادہ عام شہری جن میں اکثر خواتین اور بچے ہیں ، شہر مخمور سے فرار کر گئے ہیں-
کردستان کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چند دنوں میں تقریبا چودہ سو عراقی شہر مخمور کے دیہاتوں سے پرامن علاقوں میں ہجرت کر گئے ہیں-
داعش دہشت گردوں نے جون دوہزار چودہ سے عراق میں اپنے مقبوضہ علاقوں میں بہت سے وحشیانہ جرائم انجام دیے ہیں-